پنجاب میں اگلے ماہ 5 ترقیاتی سکیموں کا افتتاح

راولپنڈی: راولپنڈی انتظامیہ نے صوبے میں 5 ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کی تیاری مکمل کر لی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

افتتاح دو مختلف تقاریب میں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے کیا جائے گا جب کہ اُن کی میزبانی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کریں گے۔

ان میں ایک 93 کنال پر محیط 100 بیڈ کا ہسپتال ہے جو چکری روڈ پر واقع ہوگا۔ اس ہسپتال میں او پی ڈی، ایمرجینسی ڈیپارٹمنٹ اور آپریشن تھیٹر کی سہولیات ہوں گی۔

وزیرِ ہوا بازی کا یہ کہنا ہے کہ اس ہسپتال کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا جب کہ اس کے قیام سے علاقے کے دیگر ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا اور روڈ حادثات کے شکار لوگوں کو یہاں تک رسائی بھی آسانی سے ہوگی۔

اڈیالہ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ اور گیس سپلائی کا نظام بھی منظور شدہ پراجیکٹس کا حصہ ہیں۔ گیس سپلائی پر 150 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔

مورگاہ میں کے آر ایل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے گا، جبکہ خواتین کے لیے نئی ٹیکنیکل یونیورسٹی اور ووکیشنل کالج کا بھی سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔

وزیرِ ہوا بازی غُلام سرور خان نے کہا کہ ٹیکسلا اور چونترہ سے عوامی نمائندے بھی تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago