لاہور: محکمہ بلدیات نے اندرون لاہور کی تزئین و آرائش کے لیے 4 ارب روپے مالیت کا نیا ترقیاتی منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔
حکام کے مطابق ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن کے نام سے منصوبے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔
سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی طور پر اس منصوبے پر 4 ارب روپے لاگت آئے گی۔
منصوبے کے تحت شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور اس کے اطراف کے علاقے کی ری سٹرکچرنگ عمل میں لائی جائے گی۔
حکام کے مطابق اندرون لاہور میں تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اس منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے جو اگلے پانچ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔
سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسن کا مزید کہنا تھا کہ ٹوارزم مارکیٹنگ پلان اس منصوبے کا اہم جزو ہے کیونکہ اندرون لاہور کی تاریخی عمارات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اندرون لاہور میں یہ منصوبہ مفید ثابت ہوگا۔
زندہ دلانِ شہر کی مانند پڑتی تاریخی ثقافت کو محفوظ رکھنے اور ملکی و غیرملکی سیاحوں کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کے لیے اندرونِ لاہور کی تزئین و آرائش کا یہ منصوبہ اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔