سیلاب زدگان میں اب تک 48 ارب روپے تقسیم کیے گئے: این ایف ار سی سی

اسلام آباد: نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں اب تک 48 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ایف آر سی سی کے جارہ کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 1,943,907 سیلاب متاثرین میں 25,000 روپے فی گھر کے حساب سے ہنگامی سیلاب ریلیف کیش کی مد میں اب تک 48 ارب روپے سے زائد تقسیم کیے ہیں۔

مون سون کے موسم کے آغاز کے بعد 14 جون سے اب تک ملک بھر میں تباہ کن طوفانی بارشوں نے تقریباً 2,056,805 مکانات کو نقصان پہنچایا۔ علاوہ ازیں 410 پُلوں اور 13,074 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔

این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف واقعات میں تقریباً 7,273 مزید مکانات کو نقصان پہنچا۔

موسلا دھار بارشوں سے تقریباً 1,666 افراد ہلاک اور 12,864 زخمی ہوئے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

حکام کی جانب سے تقریباً 84 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا جن میں سب سے زیادہ 32 بلوچستان، 23 سندھ، 17 خیبرپختونخوا، 9 گلگت بلتستان اور 3 پنجاب کے اضلاع شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top