نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 45 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر جاری

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی اُمور ڈاکٹر بابر اعوان نے جمعرات کے روز سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 45 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور، نوشہرہ، اسلام آباد اور پشاور سمیت مُلک بھر میں ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر پر کام جاری ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نجی سیکٹر کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو 30 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کے لیے 180 پروپوزل جمع کرائے گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اِن میں سے 45 پراجیکٹ ڈیویلپمنٹ کمپنیاں مختص کرلی گئی ہیں جو کہ 70 ہزار سے زائد ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کریں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سرکاری اراضی پر 2300 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی جاری ہے اور اسے جلد مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top