وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پسماندہ علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 20 پسماندہ اضلاع کے لیے 40 ارب روپے لاگت پر مشتمل ترقیاتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے ساتھ میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے پیشِ نظر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی سرگرمیاں اگلے دو سال تک جاری رہ سکتی ہیں۔
احسن اقبال نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قوم سیلاب زدگان کی مدد کے لیے متحد ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔