لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے 26کروڑ 85لاکھ روپے مالیت کی 39ترقیاتی سکیمیں منظوری کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کوبھجوادی ہیں ۔ ان سکیموں میں سولنگ، ڈرین، سلج، سیوریج یونین کونسل جھوک وینس کیلئے 60لاکھ روپے، لطف آباد میں سیوریج اور ٹف ٹائل کیلئے 75لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ دیگر ترقیاتی سکیموں کے بھی تخمینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ان اسکیموں کی منظوری سے شہر میں جاری ترقیاتی کام میں اضافہ ہو گا۔
ملتان میں 39 ترقیاتی سکیمیں منظوری کے لیے پیش
