جون 2021ء کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 310 ملین ڈالر کی رقم جمع کروائی گئی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے اختتامی ماہ جون 2021ء کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 310 ملین ڈالر کی رقم جمع کروائی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021ء تک دنیا بھر میں 171 ممالک سے 181556 اکاؤنٹس کھولے گئے اور مجموعی طور پر 1.562 ارب ڈالر جمع کروائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2021ء تک نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس (این پی سیز) میں 1.050 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جس میں 621 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری روایتی این پی سیز اور 429 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اسلامک این پی سیز میں کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top