Everyday News

اسلام آباد: 30 نئی الیکٹرک بسیں جون سے شہر کی سڑکوں پر ہوں گی

اسلام آباد: نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) نے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی مانگ پوری کرنے کے لیے الیکٹرک بسوں کی تیاری شروع کردی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق این آر ٹی سی نے اتھارٹی کو مطلع کیا ہے کہ بسوں کی تیاری پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اور 30 ​​الیکٹرک بسوں کی پہلی کھیپ اگلے ماہ اتھارٹی کے حوالے کر دی جائے گی۔

پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد، ڈرائیوروں کو دو ہفتے کے تربیتی پروگرام سے گزرنا ہو گا۔ اس سے پہلے کہ الیکٹرک بسیں جون کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کی سڑکوں پر چلنا شروع ہو جائیں۔

ابتدائی طور پر یہ بسیں دو روٹس پر چلیں گی۔ ان روٹس میں آئی جے پی اور ترامری کو سنٹرل میٹرو بس سسٹم سے جوڑیں گی۔

 

علاوہ ازیں، سی ڈی اے پورے اسلام آباد میں 13 روٹس پر فیڈر بسیں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس سے اندازاً ایک لاکھ مسافروں کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس سے قبل سی ڈی اے نے سابق چیئرمین کیپٹن (ر) عثمان کے دور میں 13 روٹس پر چلنے کے لیے 200 الیکٹرک بسوں کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔ تاہم، صرف دو کمپنیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹینڈر دوبارہ جاری کیا گیا۔ کئی میٹنگز کے بعد بالآخر یہ فیصلہ کیا گیا کہ این آر ٹی سی نئے روٹس کے لیے 200 الیکٹرک بسیں فراہم کرے گی۔

 

سی ڈی اے کو این آر ٹی سی سے بالترتیب جون اور جولائی میں 70 الیکٹرک بسوں کی دوسری اور تیسری کھیپ موصول ہوگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago