راولپنڈی: راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے تحت علاقے میں 264 نئے ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس کا اجراء کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے مطابق کسی بھی منصوبے کے معیار اور تکمیل کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
ان اسکیموں میں 33 کا تعلق ہائی وے ڈویژن، 12 کا آر سی ڈویژن، 72 کا بلڈنگ ڈویژن اور 50 کا لوکل گورنمنٹ سے ہے۔
علاوہ ازیں، 5 منصوبے سیاحت سے منسلک ہیں جبکہ ایک ڈیم پراجیکٹ بھی منظور شدہ منصوبوں کا حصہ ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔