اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب تک نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت اڑھائی لاکھ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کی صدارت کررہے تھے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سے بچاؤ میں کیڈسٹرل میپنگ کا کردار کلیدی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لینڈ ریونیوز کے بڑھاؤ اور سبز احاطوں کے تحفظ کیلئے قوانین کا نفاذ ضروری ہے۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 90 فیصد، خیبر پختونخوا میں 96 فیصد اور بلوچستان میں 50 فیصد اسٹیٹ لینڈ کی ڈیجیٹل میپنگ کرلی گئی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔