اسلام آباد: چار روزہ نیلامی میں 25 پلاٹس 12 ارب روپے سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹس کی چار روزہ نیلامی اختتام پذیر ہوگئی. چار روزہ پلاٹوں کی نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے 25 پلاٹس 12.90 ارب روپے کی مالیت میں نیلام کئے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے  مطابق نیلامی کے آخری روز بھی مختلف سیکٹرز میں 16.67 مربع گز پر مشتمل فروٹ، ویجٹیبل اینڈ میٹ شاپس کے پلاٹس نیلام کئے گئے۔ ان پلاٹس میں سیکٹر F-8/4 کا پلاٹ نمبر چار 43.52 ملین اور پلاٹ نمبر پانچ 45.19 ملین روپے میں نیلام ہوا۔ جبکہ سیکٹر G-11/4 میں فروٹ، ویجٹیبل اینڈ میٹ شاپ پلاٹ نمبر ایک 19.67 ملین، پلاٹ نمبر دو 20.34 ملین اور پلاٹ نمبر تین 20.42 ملین روپے میں نیلام ہوا۔

مزید برآں سیکٹر F-10/2 میں 555.55 مربع گز پر مشتمل رہائشی پلاٹ نمبر (1) 183 ملین روپے جبکہ سیکٹر F-8/4 میں 555.55 مربع گز پر مشتمل رہائشی پلاٹ نمبر چھ 255 ملین روپے کی مالیت میں نیلام ہوئے۔ علاوہ ازیں بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر سات جو 611.11 مربع گز پر مشتمل ہے وہ 1.033 ارب روپے میں نیلام ہوا۔

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر اسٹیٹ کی سربراہی میں بنائی گئی نیلامی کمیٹی نے کی۔ کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں نے بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کئے. چیئرمین سی ڈی اے نے نیلامی کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات، شفافیت اور کامیاب نیلام عام کو سراہا۔

واضح رہے نیلامی کے چاروں دن مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے گئے جو سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔ نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور سیکٹر E-11 ناردرن سٹرپ کے پلاٹس نیلام کئے گئے۔

اسی طرح نیلامی میں پارک انکلیو کمرشل، کلاس تھری شاپنگ سینٹر، ایگرو فارمز، اپارٹمنٹس اور انڈسٹری کے پلاٹس بھی پیش کئے گئے۔ مزید برآں فروٹ، ویجٹیبل اینڈ میٹ شاپس اور آئی الیون مارکیٹس کے پلاٹس بھی نیلامی میں فروخت کئے گئے جبکہ پہلی مرتبہ ہاسٹلز کے لئے مختص پلاٹس بھی نیلامی کا حصہ رہے۔ اسی طرح چار روزہ نیلامی میں رہائشی پلاٹس بھی نیلام کئے گئے۔

موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔ بالخصوص طویل عرصہ سے تعطل کے شکار ترقیاتی سرگرمیوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top