راولپنڈی: پنجاب حکومت نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تعمیراتی منصوبوں کے لیے 24 ارب مختص کردیئے۔
صوبائی حکومت راولپنڈی کے میگا تعمیراتی منصوبوں کے لیے 16 ارب روپے جاری کرے گی جن میں ڈڈوچہ ڈیم، رنگ روڈ اور کوہسار یونیورسٹی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں 8 ارب روپے مری کے تعمیراتی منصوبوں کے لیے جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پراجیکٹ اب جی ٹی روڈ سے تھلیاں موٹروے تک تعمیر کیا جائے گا۔ مری میں 57 کلومیٹر طویل ایک گیس پائپ لائن بھی منصوبوں میں شامل ہیں۔
مزید برآں حکومت نے ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔