Graana News

دو کھرب آٹھ ارب روپے لاگت پر مشتمل ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز غیرمنجمند کر دیے گئے: حکومتِ سندھ

حکومتِ سندھ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 4 ہزار 1 سو 58 ترقیاتی منصوبوں کے دو کھرب آٹھ ارب روپے کے فنڈز غیرمنجمند کر دیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوموار کے روز دو کھرب آٹھ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز غیرمنجمند کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فنڈز ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث منجمند کیے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف محکموں کی جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین سندھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سید حسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ منجمد ہونے سے قبل 4 ہزار 158 اسکیموں پر کام جاری تھا جس کے لیے مذکورہ بالا رقم مختص کی گئی تھی۔ کُل رقم میں سے 1 کھرب 99 ارب روپے جاری کیے گئے  تھے جو بعد ازاں منجمند کر دیے گئے۔

علاوہ ازیں حکام نے بتایا کہ مذکورہ بالا ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ 1 ہزار 3 سو 24 دیگر ترقیاتی سکیموں کے لیے بھی 1 کھرب 94 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جو بعد ازاں منجمند کر دیے گئے۔

اجلاس میں وزیرِاعلیٰ سندھ کو سیلاب کے بعد بحالی کے منصوبوں کی کُل لاگت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے ہنگامی منصوبوں کے لیے 3 کھرب 36 ارب روپے درکار ہوں گے۔ اس میں بڑی شاہراہوں کی بحالی، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کے لیے 22 ارب روپے، آبپاشی کے منصوبوں کی بحالی کے لیے 48 ارب روپے، ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز کے لیے 9 ارب روپے، مویشیوں کے لیے 16 ارب 90 کروڑ روپے اور 1 کھرب 10 ارب روپے گھروں کی تعمیرِ نو کے لیے درکار ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کاشتکار برادری سیلاب کی وجہ سے اپنی فصلوں سے محروم ہوگئی ہے۔ اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے کے لیے حکومتِ سندھ نے 11 ارب روپے لاگت پر مشتمل گندم اور تیل کے بیج مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago