Graana News

میرا شہر میری ذمہ داری، اسلام آباد کے دو ننھے بھائیوں کی بڑی کاوش

ننھے شاہزین اور سلیمان ایک دن اپنے شہر اسلام آباد میں واقع ایک پارک کی سیر کو گئے۔ ان کا ارادہ تھا کہ ہم وہاں جا کے خوب کھیلیں گے۔ اور پورے پارک کی سیر کے بعد شام میں گھر واپس آئیں گے۔ لیکن وہاں جا کر وہ بہت حیران ہوئے۔ ہر طرف کھانے پینے کی بچی کچی اشیا اور ان کے ریپرز، کورز، کاغذ، ڈسپوزایبل گلاس اور پلیٹیں ایسے بکھری پڑی تھیں کہ پورا پارک ایک کوڑا دان کا منظر پیش کر رہا تھا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دونوں ننھے بھائیوں نے کھیلنے کا ارادہ ترک کر کے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے پارک کی صفائی کا فیصلہ کیا۔ اور تمام ریپرز اور بکھری ہوئی اشیا ایک ایک کر کے چُن لیں، اور پورا پارک صاف کر دیا۔ ان دو چھوٹے بچوں کی یہ ساری سرگرمی کسی نے کیمرے کی آںکھ میں محفوظ کر لی، اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ شہریوں نےسوشل میڈیا پر ان کے جذبے اور نیک کام کو بہت سراہا۔

 

 

ویڈیو وائرل ہونے پر چیف کمشنر اسلام آباد محمد عثمان یونس نے دونوں ننھے بھائیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ملاقات کی ویڈیو شیئر کی۔ اور شہر کی صفائی سے متعلق ان کے نیک عمل اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا،

’شاہ زین اور سلیمان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ وہ ہمارے مستقبل کی روشن تصویر ہیں جو ایک مثالی اور ماڈل شہری رویے کے حامل ہیں۔ اس رویے کو عام کرنے اور اپنی آنے والی نسلوں کو تربیت دینے کے لیے ہم جلد ہی کِڈز ایمبیسڈر  KidsAmbassader پروگرام شروع کریں گے‘۔

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ شاہزین اور سلیمان اپنے شہر کو ایک ماڈل سٹی برقرار رکھنے کے اس نیک عمل میں بالکل عار محسوس نہیں کرتے۔

یہ دونوں ننھے بھائی اپنے ہم عمر بچوں اور ان تمام بڑوں کے لیے ایک مثال ہیں۔ جو پارکوں یا عوامی مقامات پر کھانے پینے کی اشیا اور ان کے ریپرز پھینک کر شہر کے حسن کو ماند کرتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago