اسلام آباد: اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے 2 عہدیداروں کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حفاظت کے لیے مجسٹیریل اختیارات دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے تحفظ کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) کے دو عہدیداروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔
تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود بنگش اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ شہزاد پارک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوا سکیں گے اور جرمانے بھی عائد کر سکیں گے۔ 12,605 ہیکٹر پر پھیلا ہوا یہ پارک دارالحکومت کی خوبصورتی کا ایک اہم عنصر ہے۔ تاہمIWMB کے پاس پارک کے اصول توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے، جو ایک عرصے سے مجسٹریٹ کے اختیارات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ حکام کو نیشنل پارک کے علاقے میں خلاف ورزیوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرنے کے قابل بنائے گا۔
توقع ہے کہ اس اقدام سے پہاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات جیسی کارروائیوں کی روک تھام ہوگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔