Everyday News

اسلام آباد میں سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر کے لیے 2.8 ارب روپے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد میں سڑکوں پر سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر کے لیے 2.8 بلین روپے کے پی سی ون کی منظوری دے دی۔ یہ  منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت سی ڈی اے جناح ایونیو اور خیابان اقبال کے ساتھ ساتھ 26 رہائشی سیکٹرز میں تمام موجودہ سروس روڈز اور بڑی سڑکیں تعمیر کرے گا۔ سائیکلوں اور ای بائک کے لیے 150 پارکنگ لاٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔ ان پارکنگ لاٹس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ اور پرائیویٹ فرمز شہریوں کو کرائے پر ای بائیکس پیش کریں گی تاکہ انہیں مقررہ پٹریوں پر چلایا جا سکے۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے کے مطابق کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے یہ منصوبہ شروع کیا گیا۔ سی ڈی اے نے کہا کہ صرف 2.73 فیصد آبادی کی عمر 65 سال سے زائد ہے، اس لیے اس منصوبے سے استفادہ حاصل کرے والوں کی اکثریت نوجوان ہے۔ دارالحکومت کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد پبلک ٹرانسپورٹ، جیسے میٹرو اور وین یا سواری سے چلنے والی خدمات پر انحصار کرتی ہے۔ اس منصوبے سے ان لوگوں کو سہولت ملے گی جو گاڑیوں کے مالک نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کی سڑکوں پر بائیسکل لین بنانے میں سرمایہ کاری کرنےکا مقصد صرف کاروں پر انحصار کرنے کے بجائے بائیک کو نقل و حمل کے ایک موڈ کے طور پر استعمال کرنے کا ایک قابل عمل آپشن حاصل کرنا ہے۔ اس منصوبے کا مطلوبہ نتیجہ سائیکلنگ کے استعمال میں اضافہ، کاروں پر انحصار میں کمی، گاڑیوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی ہے۔ اس کے نتیجے میں اسلام آباد میں ایک پائیدار، ماحول دوست اور مساوی نقل و حمل کا نظام ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago