قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی لاگت پر مشتمل کمپلیکس کی تعمیر

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ متحدہ ارب امارات کے تعاون سے قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ 1 ارب ڈالر کی لاگت پر مشتمل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ یہ 25 منزلہ کمپلیکس ہو گا جس کی تعمیر میں پنجاب حکومت 30 فیصد جبکہ متحدہ ارب امارات 70 فیصد سرمایہ فراہم کرے گا۔ کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم آمد و رفت کے لیے زیرِزمین ٹنل بھی تعمیر کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق کمپلیکس میں فائیو اسٹار ہوٹل کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ٹنل کی تعمیر سے بین الاقوامی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو ماضی کی طرح بحال کرنے کے لیے انفرسٹرکچر کی بہتری پر کام کیا جا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان نے آسٹریلیا کی میزبانی کی اور مستقبل میں برطانیہ اور نیوزیلینڈ کی میزبانی بھی کرنے جا رہا ہے۔ 2025ء کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بھی پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔

مستقبل میں ہونے والے کرکٹ ایونٹس کے پیشِ نظر قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ کمپلیکس کی تعمیر ایک خوش آئند بات ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس کی تعمیر سے کرکٹ کے میچز دبئی کے بجائے لاہور میں کرانا آسان ہو جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top