Breaking News

کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 18 پلاٹس 3 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادرے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کے پلاٹس کی دو روزہ نیلامی کا آج دوسرا اور آخری دن تھا۔ دونوں دن مجموعی طور پر کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد منصوبے کو بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی۔ نیلامی کے لئے پیش کئے گئے تمام 18 پلاٹس 3ارب 82کروڑ 70 لاکھ میں فروخت ہوئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹریٹ شکر پڑیاں پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر سے متصل 27 ایکڑ پر محیط ہے۔ اسے شکر پڑیاں سے ملحقہ پُرفضا مقام پر بنایا جا رہا ہے۔ یہ کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد، جمیرہ بیچ ریزیڈنس دبئی، سٹی واک دبئی اور نظام سٹریٹ باکو (آذر بائیجان کا سب سے خوبصورت اور بارونق علاقہ) کی طرز پر تعمیر ہو گی۔ سی ڈی اے کی جانب سے 500 مربع گز سائز کے پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے گئے۔ مزید یہ کہ کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد میں پلاٹس کیفے ، ریستوران اور بسٹروز کے لئے مختص ہوں گے۔

واضح رہے کہ دو روزہ نیلامی میں سرمایہ کاروں با لخصوص قومی اور بین الاقوامی فوڈ چینز، ریستوران،  بسٹروز اور کھانے پینے کی انڈسٹری سے متعلقہ افراد نے براہ راست بولیاں دے کر پلاٹ حاصل کئے۔

نیلامی کے دوسرے روز کیپٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 8 پلاٹس 2.007 ارب میں نیلام ہو ئے ۔ پلاٹ نمبر 12, 24کروڑ 35 لاکھ روپے، پلاٹ نمبر 13، 20 کروڑ 35 لاکھ روپے، پلاٹ نمبر 16 ، 20 کروڑ 65 لاکھ روپے جبکہ پلاٹ نمبر 17 ، 22 کروڑ 15 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

اسی طرح پلاٹ نمبر 15 ، 25 کروڑ 25 لاکھ روپے، پلاٹ نمبر 18 ، 22 کروڑ 65 لاکھ روپے، پلاٹ نمبر 19 ، 19 کروڑ 10 لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر 20 ، 22کروڑ روپےمیں نیلام ہوا۔ لہٰذا مجموعی طور کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کے پلاٹوں کی دو روزہ نیلامی کے دوران 18 پلاٹس 3.82 ارب روپے میں فروخت ہوئے۔

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی نے کی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈرایکٹر ریجنل پلاننگ، ڈرایکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈرایکٹر فنانس شامل ہیں تھے۔

تاہم موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago