اسلام آباد: اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے 15 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس پارک کا سنگِ بنیاد چک شہزاد میں وزیرِ آئی ٹی سید امین الحق نے رواں سال مئی میں رکھا تھا۔
وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اس پراجیکٹ کو 30 ماہ کے عرصے میں مکمل کیا جائیگا اور اس پر 13.62 ارب روپے کی لاگت آئیگی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ٹی پارک 12 منزلہ ہوگا جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر کا قیام کیا جائیگا۔ اس آئی ٹی پارک میں کمرشل ٹیکنالوجی، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے فروغ پر توجہ دی جائیگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Great opportunity for unemployed people