پشاور: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں 14 ارب کے روڈ منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ سڑکوں سے مواصلاتی نظام میں بہتری ممکن ہوگی اور مقامی لوگ اس سے استفادہ کر سکیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے اور لوگ جلد شہر کی صورتحال کو بدلتا ہوا دیکھیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔