Lifestyle

14 اگست 2023: ترجمانِ ماضی، شانِ حال، جانِ استقبال

14 اگست 1947 ملک کی تاریخ کے وہ اہم لمحات جو خوشی، حب الوطنی اور ہم آہنگی سے بھرپور تھے۔ کھٹن جدوجہدِ کے بعد دشوار راہوں نے آزادی کی اہمیت اجاگر کی، جس کی قدر و قیمت سے ہمارے آباؤ اجداد آج بھی واقف ہیں۔ اور ہم ہر سال ان قربانیوں کی یاد میں اکھٹے ہوتے ہیں۔ پاکستان کے قومی ترانے میں موجود الفاظ ’’ترجمانِ ماضی، شانِ حال، جانِ استقبال‘‘ ہمیں ماضی کی مشکلات اور جدو جہد کا پتہ دیتے ہیں۔ علیحدہ وطن کے حصول اور اس کی اونچی شان کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آنے والےکل میں بسی ہماری کامیابی اور ترقی کی ترجمانی کرتے ہیں۔ لیکن کیا آج من حیث القوم ہم ان الفاظ اور معنوں کی اہمیت سے واقف ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

14 اگست، عقائد میں اتحاد کا دن

پاکستانی قوم مختلف نسلوں، زبانوں اور ثقافتوں کا مجموعہ ہے۔ لہذا یہ دن متحد کرنے والی قوت کے طور پر منایا جانا چاہیئے، جو علاقائی اختلافات سے بالاتر ہو کر وحدت کے احساس کو فروغ دے۔ لہٰذا ثقافتی تبادلے اور مختلف ورثے ایک مضبوط اور زیادہ ہم آہنگ قوم بنا سکتے ہیں۔

 

14 اگست، ترقی کا عزم

آزادی سے لے کر اب تک پاکستان کی کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ سامنے آنے والے چیلنجز تسلیم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ لہٰذا یوم آزادی پر مثبت تبدیلی اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ تمام شہری سماجی مسائل کے حل، تعلیم کے فروغ اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا جوش و جذبہ استعمال کریں۔

 

 

14 اگست: امن اور رواداری کا فروغ اور شہری ذمہ داری

تنازعات اور تقسیم سے دوچار دنیا میں، یوم آزادی امن، رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ محب وطنی یہی ہےکہ تمام پاکستانی تنازعات اور غلط فہمیاں دور کرنے کے  لیے اقدامات کریں۔ مزید یہ کہ پرامن بقائے باہمی کا مظاہرہ پاکستان کے عالمی امیج کومضبوط اور دیرپا بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ منصوبوں، ماحولیاتی اقدامات، یا تعلیمی مہمات میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔ ایک مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنے سے، پاکستانی عوام آزادی کی حقیقی روح کو مجسم کر سکتے ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال  سکتے ہیں۔

 

پاکستان کی ترقی میں گرانہ ڈاٹ کام کا کردار

گرانہ ڈاٹ کام نے اپنی کاوشیں جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد میں دو نئے دفاتر کا آغاز کیا ہے۔ اور اس 14 اگست پر ’ہفتۂ جشنِ آزادی‘ منانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ’ آزادی ویک‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے امارات گروپ کے تمام دفاتر میں ملکی جوشِ و جذبے اور بابائے قوم قائدِ اعظمؒ کے قول ’کام، کام اور صرف کام‘ کی پیروی میں کاوشوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ آزادی ویک کا اصل مقصد ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اور مستحکم مستقبل کے  حصول کی خاطر ہوشمندی اور دانائی کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہونا ہے۔

 

بحیثیت پاکستانی، اس دن ہمارا موقف ماضی کی قربانیوں، ورثے پر فخر اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے عزم کا اظہار ہونا چاہیے۔ حب الوطنی کو پروان چڑھانے اور ترقی کا عہد کر کے، ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آزادی کا جذبہ ہمارے دلوں اور ہماری قوم میں پروان چڑھتا رہے۔ اور ملکی ترقی اور استحکام کا باعث رہے۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago