ایوبیہ: ایوبیہ نیشنل پارک میں 129 سال پُرانی سرنگ کو سیاحوں کے لیے اصلی حالت میں بحال کر کے کھول دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اس موٹو ٹنل کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے موقع پر ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرنگ انگریز دور کی ایک خوبصورت تعمیر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس کی بحالی سیاحت کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت کے عملی اقدامات کا حصہ ہے۔
یہ سرنگ سن 1891 میں تعمیر کی گئی جو خیرا گلی، مری اور ایوبیہ کے درمیان موجود ہے۔
یہ سُرنگ مٹی اور پتھروں سے تعمیر شدہ ہے جو 240 فٹ طویل ہے، اس کی چوڑائی 4 فٹ ہے اور اونچائی 6 فٹ ہے۔
یہ سرنگ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ جنگلی حیات کی دریافت ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
its 549 years old