اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن نے بالآخر سی ڈی اے کو ہدایت کر دی کہ وہ مقامی لوگوں کے معاوضے ادا کر کے مسئلے کا حل نکالے۔
مقامی لوگوں اور سی ڈی اے کے درمیان یہ معاملہ پچھلے 33 سالوں سے تاخیر کا شکار تھا۔
اس تنازعے کی وجہ سے تقریباً 4000 افراد اپنے پلاٹس حاصل کرنے سے قاصر تھے۔
پچھلے سال دسمبر میں سی ڈی اے 162 پلاٹ متاثرین کو الاٹ کر چکا ہے۔
سی ڈی اے کے لینڈ اینڈ اسٹیٹ ونگ نے نادرا کی مدد سے سیکٹر ای بارہ اور آئی بارہ میں مختلف سائز کے 120 پلاٹ الاٹ کر دئیے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی قرع اندازی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر برائے پلاننگ نوید الٰہی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے اسٹیٹ اینڈ لینڈ افنان عالم اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔