Everyday News

اسلام آباد میں 117 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار اور نوٹسز جاری: وزیر مملکت شہادت اعوان

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 117 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ عدالتِ عالیہ نے اس پر ایک کمیشن بھی تشکیل دے رکھا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلے پونے چار سال کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی نورا کشتی اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ اس ضمن میں عوام سے ناانصافی اور دھوکہ دہی میں ملوث افراد جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا سالانہ آڈٹ ہوتا ہے اور کسی بھی شکایت پر کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوسائٹیز کے فراڈ میں مالکان عمومی طور پر زیادہ زمین ظاہر کر کے کم خریدتے ہیں اور آپس میں بھی وہ نورا کشتی کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ 46 ممالک پاکستان کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دے رہے ہیں۔

سینیٹر فوزیہ ارشد کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 127 لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago