سی ڈی اے بائی لاز تکمیل کے آخری مراحل میں

اسلام آباد:  وفاقی حکومت  کی طرف سے ترتیب  دیا گیا   ماسٹر پلان نظر ثانی کمیشن ایک مہینے کے اندر حتمی رپورٹ تیار کریگا ۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ماسٹر پلان کمیشن کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کے وہ  اسلام آباد میں غیر منظور شدہ عمارات اور کچی آبادیوں  کی با ضابطگی  سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لے کر حتمی تجاویز ایک مہینے کے اندر مرتب کرے ۔

اس سے پہلے یہ کمیشن ۲۵۰ صفحات پر مشتمل ایک جائزہ رپورٹ تیار کر چکی ہے،   تاہم ایک مہینے کی اضافی مدت میں کچھ مزید تجاویز مرتب ہونگی۔ ذرائع کے مطابق نئی رپورٹ کی روشنی میں اسلام آباد کے لئے  سی ڈی اے بائی لاز کو حتمی شکل دے  دی جاۓگی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top