Everyday News

روزانہ 11000 مسافر اورنج بس سروس استعمال کرتے ہیں: سی ڈی اے

اسلام آ باد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اورنج لائن میٹرو بس روٹ پر شہریوں کے سفر کی شرح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو بس پر روزانہ 11 ہزار سے زائد افراد سفر کر رہے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے کے ایک حالیہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک روٹ پر پندرہ بسیں چل رہی ہیں جن پر اوسطا یومیہ 11464 مسافر سفر کر رہے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ فی بس اوسط 30 مسافر بنتی ہے جبکہ اس ہفتے کے آخر تک چین سے درآ مد کی گئی 30 نئی بسیں اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔

اسلام آباد اورنج لائن میٹرو بس سروس پر 30 جدید بسیں جو رش کے اوقات میں ہر پانچ منٹ بعد جبکہ رش کے بغیر والے اوقات میں ہر آٹھ سے دس منٹ بعد چلائی جائیں گی۔

اورنج لائن میٹرو بس منصوبے کے ٹریک کی کل لمبائی 25.6 کلومیٹر ہے اور اس پر سات بس اسٹیشنز اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک پلیٹ فارم تعمیر کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر سی ڈی اے نے پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سے پندرہ اورنج رنگ کی بسیں حاصل کی تھیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس سروس کو 25 سے 26 ہزار تک مسافر روانہ کی بنیاد پر استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ پشاور موڑ تا نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اورنج لائن بس سروس پر ڈِپوز، بس اسٹیشنز اور ٹریکس کی تکمیل کا کام این ایچ اے جبکہ اس روٹ پر چلائی جانے والی بسوں کا انتظام سی ڈی اے نے کیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago