اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی (ایکنک) نے اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ تا سری نگر ہائی وے ٹینتھ ایونیو کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایکنک کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ شوکت شوکت ترین کی زیرِ صدارت ہوا۔
اس سڑک پر 12.139 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اسے گزشتہ روز سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کی جانب سے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کیا گیا تھا۔
قوانین کے مطابق کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ جس کی لاگت 10 ارب روپے سے زائد ہو اُس کی منظوری کا مجاز ادارہ ایکنک ہے۔
علاوہ ازیں 97 ارب کی لاگت کے خیبر پختونخوا سٹییز امپرؤمنٹ پراجیکٹ سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی بھی کلیئرنس کی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…