اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیاء کی خریداری اور ترسیل کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 10 ارب روپے کے اجراء کی منظوری دیدی۔
حکام کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرِخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے امدادی اشیاء کی خریداری اور ترسیل کے ضمن میں این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کو 5 ارب روپے فوری طورپرجاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں وزارت صحت کو پیراسیٹامول کی قیمتوں کو معقول بنانے اور اس کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے پہلے سے جاری کردہ سمری کو واپس لینے اور نئی سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…