دنیا کے معرضِ وجود میں آںے پر جنگلات و بیابان پر مشتمل کرۂ ارض ہی ہمارا مسکن تھا۔ یہی زمینی نقشہ تھا۔ اور انسان بلاشبہ قدرت کے قریب تھا۔ تاہم، دنیا کی ترقی ناگزیر ہے۔ جنگلات میں موسمی شدت اور جانوروں کے حملے سے بچ کر غاروں میں پناہ لیتے انسان نے ترقی کی خاطر تگ و دو کی۔ نت نئی دریافت اور ایجادات نے انسانی عقل کو حیران کیا۔ اگرچہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں جہاں ہر انسان کے ہمراہ ایک مشین منسلک ہے۔ جنہیں ہم مختلف گیجٹس کا نام دیتے ہیں۔ وہیں انسان قدرت کی محبت سے دور نہیں ہوا۔ جو اسے قدم قدم پر اپنی جانب کھینچتی ہے۔ 101 گروپ نے انسان اور قدرت کے خوبصورت رشتے کو ایک حسین امتزاج میں جوڑ دیا ہے۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ پاکستان کا پہلا عمودی جنگل، 101 گروپ کا انوکھا شاہکار فارسٹ V کیا ہے۔
فارسٹ یعنی جنگل، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ 101 گلوبل گروپ لاہور کے قلب میں پاکستان کے پہلے عمودی جنگل یعنی فارسٹ V کی تعمیر کا آغاز کر چکا ہے۔ یہ پراجیکٹ پائیدار ماحولیات اور آب و ہوا کے لیے جدید اور توانائی کی بچت میں مددگار عمارتیں بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ علاوہ ازیں، فارسٹ V کو عمودی جنگل کا نام دیے جانے کا مقصد، پاکستان میں ایسے بڑے انفرادی اپارٹمنٹ متعارف کروانا ہے جس سے ماحول اور آب و ہوا کی پاکیزگی ممکن بنانا مقصد ہے۔
لاہور پنجاب کا سب سے بڑا، تاریخی اور ثقافتی شہر ہے۔ جو دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب مبذول کرتا ہے۔ باغوں کا شہر کہلانے والے اس قدیم مقام میں فارسٹ V کا قیام ایک پُرکشش اضافہ ہے۔ لہٰذا، پاکستان کا پہلا اپارٹمنٹ کمپلیکس ڈاون ٹاؤن لاہور کے مسحور کن نظاروں کا مسکن ہے۔ علاوہ ازیں 85 ایکڑ پر محیط پاکستان کے قدیم ترین گولف کورس کے خوبصورت نظارے پیش کرتا ہے۔ نیز جم خانہ لاہور کے عالیشان حُسن کے منظر سے مستفید کرتا ہے۔
ملک کا تیزی سے ترقی کرتا ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی سیکٹر جینے کے نئے ڈھنگ اور منفرد انداز متعارف کروا رہا ہے۔ پاکستان کا پہلا ورٹیکل فارسٹ 5 لاکھ مربع فٹ سے زائد تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ 87 انتہائی بڑے اور ایک سے چار بیڈ رومز اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ مزید براں، یہ اپارٹمنٹ کمپلیکس، ڈپلیکس اپارٹمنٹس اور پاکستان کے سب سے بڑے ڈبل سٹوری میگا روف ٹاپ پینٹ ہاؤس کا حامل ہے۔ جو 25 ہزار مربع فٹ انڈور اور آؤٹ ڈور رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
فاریسٹ V بلند طرزِ رہائش کی ضمانت ہے۔ لہٰذا، رہائشیوں کے لیے لگژری سہولیات اس منصوبے کا خاصہ ہیں۔ مثال کے طور پر وہ سہولیات جو ہر تعمیراتی منصوبے میں شامل ہوتی ہیں۔ تاہم فارسٹ V کی جدید سہولیات آسمانی بلندی کو چھوتی محسوس ہوتی ہیں۔ جو سوئمنگ پول، عالمی معیار کے مختصر قیام کے لیے سوئٹ پر مشتمل ہیں۔ رہائشیوں کے لیے، سگار اور اسپورٹس لاؤنج نیز بین الاقوامی صحت اور فلاح و بہبود کے اشتراک سے بنایا گیا سپا سینٹر موجود ہے۔ علاوہ ازیں، ایئر پک اینڈ ڈراپس کے لیے چھت پر ہیلی پیڈ، اور لوازمات کی مختلف فہرستوں پر مشتمل کیفے اور ریستوران میشلن اسٹار شیفس کا ڈیزائن شدہ ہے۔
ملک کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 101 گروپ نئے رجحانات کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لاہور کے دل میں عمودی جنگل کا قیام فضاء میں آلودگی کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی نتائج کا مقابلہ کرنا ہے۔ دریں اثناء فارسٹ V کی پلانٹ ٹائپولوجی ڈیزائن کے لحاظ سے آلودگی کم کرے گی۔ علاوہ ازیں، تقریباً 27 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے اور سالانہ لگ بھگ 22 ٹن تازہ آکسیجن کے اخراج کو یقینی بنائے گی۔
فارسٹ وی کو آرچی ٹیکس کے مارکس ولکنز نے ڈیزائن کیا ہے۔ جو بایوفیلک انٹیریئر ڈیزائن اور پارٹنرشپ آسٹریلیا کے کیلی وان ڈیر مروے کے وژن کے ساتھ ہے۔ اسے رہائشیوں کی صحت اور معیارِ زندگی کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔ یہ پراپرٹی 45 ہزار مربع فٹ سبزے پر پھیلے ہوئے درختوں، پودوں اور جھاڑیوں کے سبز رنگ کا ایک غیر معمولی مرکب ہوگی۔
گروپ ڈائریکٹر اور سی سی او عاصم افتخار کے مطابق، یہ منصوبہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہے۔ فاریسٹ V پاکستان کی پہلی مکمل طور پر سمارٹ عمارت ہے۔ جو فاریسٹ وی ریذیڈنٹ ایپ کے ذریعے مکینوں کو محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے منظم طرز زندگی فراہم کرتی ہے۔ ہمارے بیرون ملک مقیم صارفین کے لیے ایک اور اہم سہولت ہے۔ وہ ہمارے مکمل سروس شدہ اپارٹمنٹس کے ساتھ بیرون ملک رہتے ہوئے بڑی جائیدادوں اور دیگر لوکل پریشانیوں کے بغیر یہاں عیش و آرام حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف پراپرٹی پورٹ فولیو کو بہتر بنائے گا بلکہ سرمایہ کاری پر زیادہ منافع دے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…