Infrastructure

خریداری اور تفریح کے لیے لاہور کے 10 بہترین شاپنگ مال

زندہ دلانِ شہر لاہور نہ صرف خوش ذائقہ کھانوں کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے بلکہ یہاں شہر میں خریداری کا تجربہ بھی کسی تفریح سے کم نہیں ہے۔ مذکورہ شہر میں خریداری کے حوالے سے صارفین کی مالی استطاعت کے مطابق مواقع ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور شہر کے کسی بھی بازار میں آپ چلیں جائیں، آپ کو ہمیشہ وہاں رَش اور ہجوم ملے گا۔ گذشتہ چند سالوں سے اس شہر میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے بعد ایک چھت تلے ملبوسات سے لے کر جیولری، جوتے اور یہاں تک کے فوڈ کورٹس پر مبنی شاپنگ مالز کی جانب عوام کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جہاں شاپنگ کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے مسحُورکُن ماحول میں ذائقہ دار مختلف کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کی اس تحریر میں ہم آپ قارئین کے ساتھ زندہ دلانِ شہر لاہور میں شاپنگ سے متعلق 10 بہترین مالز کے بارے میں معلومات کا تبادلہ خیال کریں گے۔

لاہور شہر میں واقع وہ تمام شاپنگ مالز جن کا یہاں ذکر کیا جا رہا ہے وہ بالخصوص خواتین اور بچوں میں سب سے زیادہ مقبول اور اعلیٰ معیار کی تمام سہولیات سے آراستہ ہیں۔

تو چلیے! شروع کرتے ہیں۔

 

مال آف لاہور

شہر کے وسطی علاقے کینٹ میں واقع مال آف لاہور اُن چند شاپنگ مالز میں سے ایک ہے جو تکمیل کے فوری بعد ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہ شاپنگ مال 13 منازل کے ساتھ کثیرالمنزلہ عمارت پر مشتمل ہے جس میں تین منازل 100 سے زیادہ معروف اور اعلیٰ شہرت کے حامل بین الاقوامی مصنوعات اور ملبوسات کپ اسٹورز جبکہ باقی بالائی منازل کارپوریٹ دفاتر کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

یہ شاپنگ مال آپ کی تمام بنیادی اور آرائشی ضروریات جیسے فیشن، صحت، کھانے پینے کا سامان اور دفتری امُور کے استعمال لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

مال آف لاہور میں آپ بین الاقوامی اور مقامی ہائی اینڈ فیشن برانڈز کی تیار کردہ مصنوعات کی خریداری کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں مال آف لاہور میں آپ جِم کی سہولت سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ حفظانِ صحت کے اصولوں پر کاربند مقامی اور بین الاقوامی معیار کے ریسٹورانٹس میں خوش ذائقہ کھانوں سے بھی لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ایمپوریم مال

نشاط گروپ کا ایمپوریم مال انڈور شاپنگ کے لیے رقبے کے اعتبار سے لاہور کا سب سے بڑا اور عوامی حلقوں میں انتہائی مقبول شاپنگ مال ہے جہاں لوگ شاپنگ سے زیادہ فیملیز اور بچوں کے ہمراہ تفریح کے لیے مال کا رُخ کرتے ہیں۔ اس وسیع و عریض کشادہ شاپنگ مال میں 300 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی مصنوعات کے برانڈز، 100 کے قریب فوڈ آؤٹ لیٹس، بچوں کی تفریح ​​کے لیے پلے لینڈ اور ایک ہائی ٹیک سنیما موجود ہے۔

کھانوں اور ملبوسات کے برانڈز سے لے کر تفریح ​​اور ٹیکنالوجی تک ایمپوریم مال ایک ہی چھت تلے پُرتعیش اور اعلیٰ معیار کی تمام سہولیات اپنے صافرین کے لیے پیش کر رہا ہے۔ خریداری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کے لیے بے پناہ آپشنز موجود ہیں جبکہ کھانوں اور پکوانوں کی بھی ایک سے بڑھ کر ایک ورائٹی آپ کو یہاں ایک ہی جگہ فراہم کر دی گئی ہیں۔

ووگ ٹاورز

ووگ ٹاورز لاہور شہر کے پوش علاقے گلبرگ تھری کی ایم ایم عالم روڈ پر واقع ہے جہاں شاپنگ کے علاوہ آپ کو تفریح کے لیے بھی اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ شاپنگ مال میں مختلف معروف فیشن برانڈز، زیورات کی دکانیں، جدید طرز کے فرنیچر آوٹ لیٹس اور تفریح کے لیے سینما گھر بھی موجود ہے۔ آپ کی مالی استطاعت کے مطابق یہاں شاپنگ مال میں آپ کو ہر قسم کی ورائٹی بآسانی مل جاتی ہے۔ یہ مال پانچ شاپنگ فلورز پر مشتمل ہے جس میں قومی اور بین الاقوامی برانڈز کی مصنوعات خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔

پیکجز مال لاہور

مین والٹن روڈ پر واقع پیکجز مال اپنی خوبصورتی اور شاندار فنِ تعمیر کی وجہ سے لاہور سمیت گرد و نواح علاقے کے شہریوں کے لیے ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ جہاں مقامی لوگوں کے علاوہ دوسرے شہروں سے آنے والے افراد بھی شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات اور مسحُور کُن کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پیکجز مال لاہور کی بہترین جگہوں میں سے ایک پر جہاں خریداری کے علاوہ تفریح کے لیے بھی آنے والے افراد اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ شاندار وقت گزارتے ہوئے زندگی کے لمحات کو یادگار بنا سکتے ہیں۔

پیکجز مال میں مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کی مصنوعات کی دستیابی کے علاوہ آؤٹ ڈور تھیم سے مشہور فوڈ اسٹریٹ بھی قائم کی گئی ہے۔ مال میں 200 سے زیادہ برانڈز کے آوٹ لیٹس موجود ہیں جبکہ ایک عدد ملٹی پلیکس سنیما بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

آمانہ مال لاہور

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون لنک روڈ پر حال ہی میں مکمل ہونے والا آمانہ مال جدت اور عمدہ طرزِ تعمیر کی اپنی مثال آپ ہے۔ یہ لاہور کے سب سے زیادہ رَش والے مالز میں سے ایک ہے۔ آمانہ مال میں خریداری، تفریح ​​اور فوڈ کورٹ کے لیے کُل 8 منازل مختص کی گئی ہیں اور تہہ خانے میں زیرِ زمین 4 منازل تعمیر کی گئی ہیں۔ تمام منازل ایلیویٹرز اور ایسکلیٹرز سے مزین ہیں جبکہ کار پارکنگ کے لیے بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے تاکہ لنک روڈ پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری رہے۔

آمانہ مال کی پہلی چار منازل صرف خریداری کے لیے مختص ہیں جس میں متعدد مقامی اور بین الاقوامی معیار کی برانڈڈ مصنوعات خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ شاپنگ مال میں کچھ آسائشوں جیسے فوڈ کورٹ، تفریحی پارک، ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور بہترین سہولیات سے مزین سینی پلیکس سنیما کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایونیو مال

ایونیو مال لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں واقع ہے۔ مذکورہ شاپنگ مال 10 منازل پر مشتمل ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے جس میں چند ابتدائی منازل مکمل طور پر فعال ہیں۔ ایونیو مال بین الاقوامی معیار کی سیکیورٹی یقینی بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ جبکہ مذکورہ مال میں 600 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے ایک وسیع و عریض جگہ مختص کی گئی ہے۔

شاپنگ مال کی پہلی تین منازل ملبوسات، جیولری، جوتوں اور دیگر مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کی مصنوعات کی خریداری کے لیے مختص ہیں یہاں مال میں 200 سے زیادہ بین الاقوامی اور مقامی برانڈز کے آؤٹ لیٹس موجود ہیں۔ علاوہ ازیں گروسری کی ضروریات پوری کرنے کے لیے گراؤنڈ فلور پر ایک سُپر مارکیٹ بھی ہے۔ مال کی تیسری منزل فوڈ کورٹ اور پلے لینڈ کے لیے مختص ہے جہاں فیمیلیر اور بچے مزیدار کھانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریح کے لیے قائم پلے لینڈ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

گلبرگ گیلیریا

مین بلیوارڈ گلبرگ میں واقع شاپنگ مال گلبرگ گیلیریا فیملی اور دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ مرکزی گلبرگ کی مصروف ترین شاہراہ پر واقع ہونے کی وجہ سے اس شاپنگ مال میں دن بھر خریداروں اور تفریح کے لیے آنے والے افراد اور فیملیز کا ہجوم رہتا ہے۔ یہاں آپ کو ملبوسات اور جوتوں کی خریداری کے لیے بہترین ورائٹی مل سکتی ہے۔

گلبرگ گیلیریا میں کافی شاپس، فائن ڈائننگ اور گرینڈ فوڈ کورٹ ہمیشہ نوجوانوں اور فیملیز کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ مذکورہ مال تک رسائی شہر کے تمام حصوں سے باآسانی ممکن ہے۔ یہاں 150  کے قریب کاروں کی مفت پارکنگ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

فورٹریس اسکوائر مال لاہور

فورٹریس اسکوائر مال 5 منزلہ عمارت پر مشتمل ایک تفریحی کمپلیکس ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کی ملبوسات خریدنے کے لیے یہاں آپ کو کافی ورائٹی مل جاتی ہے۔ یہ خریداری کے علاوہ فیمیلیز اور دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جبکہ اس مال میں 100 سے زیادہ معروف شاپنگ برانڈز کے آؤٹ لیٹس اور ایک مکمل فوڈ کورٹ موجود ہے جہاں آپ لاہور کے ذائقہ دار کھانوں سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ژِینوا مال

لاہور کے پوش علاقے اور تجارتی سرگرمیوں کے مرکز گلبرگ تھری میں واقع ایک پُر ہجوم ژِینوا شاپنگ مال شہریوں کے لیے کسی تفریح سے کم نہیں ہے۔ یہ مال فیمیلیز اور دوستوں کے ہمراہ وقت گزارنے کی ایک بہترین جگہ ہے۔ یہ مال خریداری، تفریح اور عمدہ کھانوں کے امتزاج کے ساتھ ایک ناقابل یقین حد تک بہترین جگہ ہے۔

ڈیفنس شاپنگ مال لاہور

ڈیفنس شاپنگ مال ڈیفنس کے علاقے کا سب سے بڑا مال ہے اور یہ ایک اعلیٰ درجے کی خریداری کے لیے مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کا گھر جانا جاتا ہے۔ یہ پُرتعیش سہولیات کے ساتھ کشادہ آوٹ لیٹس کے باعث خریداروں کے لیے بچوں کے ہمراہ یادگاری لمحات محفوظ بنانے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور میں جدید طرزِ تعمیر کے کئی دیگر شاپنگ مال زیرِ تعمیر ہیں جن میں ڈولمین مال، لیک سٹی مال، آرچرڈ مال، جیسمین مال، ڈی ایچ اے ہیلی ٹاور اور گولڈ کرسٹ مال شامل ہیں جن میں سے اکثر تکمیل کے آخری مراحل سے گزر رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago