پشاور: تہکال پایاں کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران خلاف ورزی کرنے والے 10افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زینب نقوی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی۔ بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 30 سے زائد ریمپ اور تجاوزات کے شیڈ ہٹائے گئے۔ اور ایک غیر قانونی فروٹ منڈی کو بھی ختم کر دیا گیا۔
مزید یہ کہ آپریشن کے دوران تجاوزات سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لے لیے گئے۔ آپریشن کے دوران اے سی زینب نقوی نے دکانداروں کو تجاوزات کے خلاف خبردار کیا۔ اور پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ صاف رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دکاندار اپنی اشیاء دکانوں کے باہر لگاتے رہے تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔