پشاور: حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریگی کیونکہ انکا ملکی ترقی میں کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عشرت حسین نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جرمن ایمبیسی کے اشتراک سے منعقد شدہ سیمینار میں کیا۔
انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی بحالی، ترقی اور سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاۓگی ، تا کہ انویسٹرز پاکستان کے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کرسکیں۔
سیمینار کا مقصدکے پی میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ان کے بہترین استعمال کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر موجود جرمن سفیر Bernhard Schlagheck نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا ۔ پوری دنیا کو چاہیے کہ وہ اس صوبے میں موجود سرمایہ کاری کے روشن مستقبل سے فائدہ اٹھاۓ .
اس موقع پر موجود سینیٹر نومان وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ کے پی سستی بجلی پیدا کرتا ہے پھر بھی اس صوبے کو مہنگی بجلی ملتی ہے۔تاہم بہت جلد کے پی کو فی یونٹ دس روپے بجلی ملنا شروع ہو جائیگی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…