پی ڈی ڈبلیو پی نے ١٤ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

Projects in KPK

پشاور: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے صوبے میں ١٤ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جن کیلئے ۱۰۳۷۴  ملین کا بجٹ مختص کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ ٤ منصوبوں کو نامناسب ڈیزائن کی وجہ سے موخر کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس میٹنگ کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پی کے شہزاد خان بنگش نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں عاطف رحمان ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبرز ،اسپیشل سیکرٹری، متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور دیگر شرکا ءشامل تھے

کمیٹی نے صوبے اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے مختلف قسم کے ١٨ پروجیکٹس منظور کئے جنکا تعلق سڑکوں، لوکل گورنمنٹ ، زراعت اور تعلیم سے ہے ۔ موخر کیے گئے پروجیکٹس کو انکے مطلقہ ڈیپارٹمنٹس کو واپس بھیج دیا گیا۔

یہ اجلاس اس لحاظ سے تاریخی تھا کہ اس میں قبائلی علاقوں کے لئے اسپیشل پیکج کے تحت ۹۱۳۲ ملین کے٨ منظور کئے گئے۔  اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اس پیکج کے تحت اس سال کیلئے  ۵۹ بلین روپے مختص کیئے  ہیں جبکہ  ٹوٹل پیکج ایک  ٹریلین روپے ہے جسے ١٠ سال کی مدت میں پورا کیا جایگا۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top