حکومت نے ملک کے 20 برے شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے سے مجموعی طور پر 40 ارب روپے اضافی آمدن ہوگی۔ جن شہروں میں پراپرٹی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ان میں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، گجرات، بہاولپور، اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، سکھر، مردان، ایبٹ آباد، پشاور، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، کوئٹہ، گوادر اور جہلم شامل ہیں۔
کراچی کے بعض علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتوںیں 75 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے مین تمام شہروں کے لیے علیحدہ علیحدہ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن، آئی 10 کے صنعتی زون اور چک شہزاد میں فارم ہاؤسز کیلئے فی کنال اراضی کی قیمت 50 لاکھ، کہوٹہ ٹرائی اینگل صنعتی زون اور ترلائی میں فارم ہاوسز کی قیمت 40 لاکھ روپے فی کنال رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حا لیہ بجٹ میں کیاگیا تھا اور یہ نوٹیفکیشن اسی سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…