ملک کے 20 شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے ملک کے 20 برے شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے سے مجموعی طور پر 40 ارب روپے اضافی آمدن ہوگی۔ جن شہروں میں پراپرٹی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ان میں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، گجرات، بہاولپور، اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، سکھر، مردان، ایبٹ آباد، پشاور، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، کوئٹہ، گوادر اور جہلم شامل ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کراچی کے بعض علاقوں میں  پراپرٹی کی قیمتوںیں 75 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے مین تمام شہروں کے لیے علیحدہ علیحدہ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے  سیکٹر آئی نائن، آئی 10 کے صنعتی زون اور چک شہزاد میں فارم ہاؤسز کیلئے فی کنال اراضی کی قیمت 50 لاکھ، کہوٹہ ٹرائی اینگل صنعتی زون اور ترلائی میں فارم ہاوسز کی قیمت 40 لاکھ روپے فی کنال رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حا لیہ بجٹ میں کیاگیا تھا اور یہ نوٹیفکیشن اسی سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top