لاہور:ایل ڈی اے کی حالیہ گورننگ باڈی کی میٹنگ میں میں دو اہم فیصلے کیے گئے ،50لاکھ روپے تک کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری کا اختیار اب چیف انجینئر ایل ڈ ی اے کے سپرد کر دیا گیا ہے، 50 لاکھ روپے کی تمام اسکیمیں چیف انجینئر خود پاس کرے گا۔ایل ڈی اے میں تقرر و تبادلوں کا اختیار ایچ آر کمیٹی سے واپس لے کر ،ڈی جی ایل ڈی اے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ یہ دونوں تجاویز ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کی حالیہ میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل تھیں۔ جس میں 25 لاکھ روپے تک سکیموں کی منظوری کا اختیار چیف انجینئر کو دینے کی تجویز رکھی گئی تھی ۔جس کو سیکرٹری ہاوسنگ کی تجویز پر 50 لاکھ روپے تک کر دیا گیا ہےجس کے بعد چیف انجینئرایل ڈی اے 50 لاکھ روپے تک کی ترقیاتی اسکیموں کی کی منظوری خود دیکھ سکے گا ۔ اس سے پہلے اسی طرح گورننگ باڈی نے سابقہ ڈی جی جی آمنہ عمران خان سے تقرروتبادلوں کا اختیار لیکر ایچ آر کمیٹی کے حوالے کیا تھا۔اب دوبارہ ایچ آر کمیٹی سے یہ اختیار لے کر ڈی جی ایل ڈی اے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…