Real Estate

روشنیوں کے  شہر کراچی میں اعلٰی معیار کا فرنیچر کہاں سے خریدا جا سکتا ہے؟

روشنیوں کا شہر کراچی آبادی اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہے۔ بلکہ یہاں یہ کہنا بےجا نہ ہو گا کہ بین الاقوامی سطح پر کراچی شہر کو بھی میٹروپولیٹن کا درجہ حاصل ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اگر ایک مختصر نظر کراچی کی تاریخ پر دوڑائیں تو موجودہ کراچی شہر کی جگہ پر زمانہ قدیم میں مائی کولاچی کے نام سے ماہی گیروں کی ایک بستی آباد تھی۔ بعد ازاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ عام لغت میں اب کراچی شہر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے ملک بھر میں کراچی شہر کا کوئی ثانی نہیں ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ملکی معیشت میں کراچی شہر سے اکھٹے ہونے والے ریونیو کا حجم دیگر تمام صوبائی دارالخلافوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

دیگر کاروباری سرگرمیوں کی طرح فرنیچر کا کاروبار بھی دنیا بھر میں ایک منافع بخش کاروبار کی طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی ایک بنیادی وجہ شاید یہ بھی ہے کہ فرنیچر کا استعمال دنیا بھر میں بنیادی ضرورت کے ساتھ ساتھ اب آسائشی سہولت کی علامت بھی بن چکا ہے۔

جدید دور سے ہم آہنگ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے فرنیچر کی صنعت میں بھی انقلابی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں لیکن اس کاروبار کی خوبصورتی یہ ہے کہ مذکورہ صنعت آج بھی شہریوں کو انکی مالی حیثیت کے مطابق خریداری کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

آج کی اپنی اِس تحریر میں ہم قارئین کے ساتھ  کراچی شہر میں فرنیچر کی دستیابی اور خریداری سے متعلق چند اہم معلومات کا تبادلہ کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی جاننے کی کوشش کریں گے کہ بین الاقوامی سطح پر فرنیچر کی برآمدات کا حجم معیشت کے پہیے پر کیسے اپنے مثبت نقوش ثبت کرتا ہے۔

شہرِ قائد میں فرنیچر کی مشہور مارکیٹیں کہاں موجود ہیں؟

شہرِ قائد کراچی 3780 مربع کلومیٹر پر پھیلا تجاری سرگرمیوں کا مرکز اور ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ بلاشبہ سڑکوں اور خاص طور پر کراچی کے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ اور مارکیٹوں میں رَش کی وجہ سے عام طور گنجان آباد تجارتی مراکز تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔ اب کراچی میں قائم فرنیچر مارکیٹوں کی مثال ہی لے لیں، کیونکہ زیادہ تر فرنیچر مارکیٹیں کراچی کے ان علاقوں میں واقع ہیں جہاں پسماندہ زنگی کے آثار عام دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان علاقوں تک رسائی بذاتِ خود ایک پوری تھکا دینے والی مشق ہے۔

آئیے! اب یہ جانتے ہیں کہ کراچی کی چند مشہور فرنیچر کی مارکٹیں کہاں واقع ہیں؟

کراچی شہر میں پانچ کے قریب فرنیچر کی ایسی مارکیٹیں موجود ہیں جہاں آپ اپنی مالی حیثیت کے مطابق فرنیچر کی خریداری کر سکتے ہیں۔ فرنیچر کی ان مارکیٹوں میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ، نرسری فرنیچر مارکیٹ، منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ، پنجاب چورنگی فرنیچر مارکیٹ، حسین آباد اور عزیز آباد فرنیچر مارکیٹ زیادہ نمایاں ہیں۔

چلیے! ان تمام مارکیٹوں کا ایک مختصر جائزہ لیتے ہیں کہ ان فرنیچر مارکیٹوں تک رسائی کیسے ممکن ہے؟

پرانے شہر کے علاقے صدر ٹاؤن میں واقع آرام باغ فرنیچر مارکیٹ

آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کراچی کے پرانے شہر کے علاقے صدر ٹاؤن میں واقع ہے۔ یہ کراچی میں لکڑی کے فرنیچر کی سب سے قدیم اور مشہور مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ آرام باغ میں فرنیچر کی دکانیں لکڑی کے بنے ہوئے استعمال شدہ اور نئے دونوں اقسام کے فرنیچر کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

آرام باغ فرنیچر مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کے بالکل قریب واقع ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں سے اس مارکیٹ تک رسائی باآسانی ممکن ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کے لحاظ سے یہ کراچی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کلفٹن جیسے علاقوں سے تقریباً 20 سے 30 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ پی ای سی ایچ ایس اور بہادر آباد جیسے علاقوں کے لوگ بھی باآسانی اس جگہ سے اعلیٰ معیار کے فرنیچر کی خریداری کر سکتے ہیں۔

کراچی کی مرکزی شاہراہِ فیصل سے متصل نرسری فرنیچر مارکیٹ

کراچی میں لکڑی کا فرنیچر خریدنے کا ایک اور بہت مشہور نام نرسری فرنیچر مارکیٹ ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ فرنیچر مارکیٹ نرسری کے علاقے میں واقع ہے۔ آرام باغ کے برعکس یہاں کی دکانیں زیادہ تر نیا فرنیچر فروخت کرتی ہیں۔

کراچی میں موجود لکڑی کے فرنیچر کی اس مارکیٹ میں آپ گھر اور دفتری دونوں اقسام کا فرنیچر باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

نرسری کا علاقہ پی ای سی ایچ ایس کے بلاک 6 میں واقع ہے جو کراچی کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک شاہراہِ فیصل سے براہ راست منسلک ہے۔ ڈی ایچ اے، کلفٹن، ایس ایم سی ایچ ایس، بہادر آباد اور یقیناً پی ای سی ایچ ایس میں رہنے والے لوگ بھی اس مارکیٹ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ خاص طور پر استعمال شدہ گھریلو فرنیچر یا دفتری فرنیچر تلاش کر رہے ہیں تو یہ بازار آپ کے لیے نہیں ہے۔

منظور آباد کالونی میں واقع فرنیچر مارکیٹ

منظور آباد کالونی میں واقع فرنیچر مارکیٹ شاید کراچی کی جدید ترین فرنیچر مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ منظور کالونی کے محلے کے مضافات میں واقع یہ جگہ نئے اور استعمال شدہ فرنیچر کی درجنوں چھوٹی اور بڑی دکانوں پر مشتمل ہے۔ اگر آپ کراچی میں لکڑی کا فرنیچر خریدنا چاہتے ہیں تو فرنیچر مارٹ اور زی کے فرنیچر جیسے آؤٹ لیٹس آپ کو بہت اچھے معیار کے فرنیچر کی پیش کش کر رہے ہیں۔

منظور کالونی بنیادی طور پر مرکزی شہیدِ ملت ایکسپریس وے کے ساتھ سروس لین میں واقع ہے۔  لہذا اگر آپ بازار جانا چاہتے ہیں تو اس سروس لین کا داخلی راستہ امتیاز سپر مارکیٹ اور سینٹر پوائنٹ کی عمارت کے بالکل سامنے کے پی ٹی انٹرچینج کے قریب واقع ہے۔ چونکہ یہ ڈی ایچ اے کراچی کے قریب ہے اس لیے یہ بازار اِس پوش علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے اپنے گھر اور کارپوریٹ سیٹ اپ کے لیے لکڑی کا فرنیچر خریدنے کا ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔

خیابانِ رومی پر واقع فرنیچر کی خریداری کے لیے پنجاب چورنگی ایک بہترین انتخاب

اس فہرست میں مذکورہ دیگر تمام مارکیٹوں کے مقابلے میں پنجاب چورنگی کی فرنیچر مارکیٹ سائز میں چھوٹی ہے۔ تاہم اس مارکیٹ میں لکڑی کے نئے اور استعمال شدہ فرنیچر کی دکانوں کا ایک جھرمٹ ہے۔ یہاں کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں رہنے والے لوگ اکثر آتے ہیں کیونکہ یہ اِن علاقوں کے قریب ہی واقع ہے۔

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ فرنیچر مارکیٹ مرکزی خیابانِ رومی پر پنجاب چورنگی کے قریب واقع ہے۔ پنجاب چورنگی انڈر پاس سے گزرتے ہوئے یہ سڑک کلفٹن کے مرکزی شہری مرکز سے گزرتی ہے اور بوٹ بیسن پر ختم ہوتی ہے جو کراچی کے مشہور ترین نائٹ سپاٹس میں سے ایک ہے۔

حسین آباد میں واقع استعمال شدہ فرنیچر کی ایک بڑی مارکیٹ

یہ روشنیوں کے شہر میں لکڑی کے فرنیچر کا ایک اور بہت مشہور بازار ہے۔ یہ جگہ کراچی والوں میں سیکنڈ ہینڈ فرنیچر کے لیے کافی مشہور ہے۔ اگر آپ کراچی میں لکڑی کا استعمال شدہ فرنیچر خریدنا چاہتے ہیں تو آپ اس مارکیٹ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

یہاں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور دکانوں میں مختلف اقسام کا فرنیچر موجود ہے اور یہ سب آپ کی اپنی جیب پر منحصر ہے۔ آپ اپنے دفتر اور گھر کے لیے حقیقت میں اچھے سیکنڈ ہینڈ فرنیچر کی خریداری یہاں سے کر سکتے ہیں جو طویل عرصے تک قابلِ استعمال رہ سکتا ہے۔

حسین آباد فرنیچر مارکیٹ کے مقام تک رسائی باآسانی ممکن ہے۔ یہ بازار مرکزی شاہراہ شیرشاہ محمد سلیمان روڈ سے منسلک ہے۔ آپ سڑک کے دونوں طرف فرنیچر کی بہت سی دکانیں آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ جگہ ڈی 13 فرنیچر مارکیٹ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور گلستان جوہر میں رہنے والے لوگ باآسانی اس بازار میں جا کر فرنیچر کی خریداری کر سکتے ہیں۔

روپے کی قدر میں کمی کے باعث فرنیچر سازی کی لاگت میں اضافہ

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر درآمدہ لکڑی پرعائد ڈیوٹی،  ٹیکسز اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے باعث مقامی مارکیٹ میں لکڑی کی قیمت میں 70 فیصد اور فرنیچر سازی کی لاگت میں 100 فیصد اضافہ دیکنے کو مل رہا ہے۔

پاکستان میں رقبے کے اعتبار سے جنگلات نہ ہونے کے باعث یورپ، جرمنی، ملائیشیا، سری لنکا، امریکہ اور افریقی ممالک سے مختلف اقسام کی لکڑی کے 5 ہزار سے زائد کنٹینرز سالانہ درآمد کیے جارہے ہیں جبکہ مقامی جنگلات سے بھی تقریبا 5 ہزار کنٹینرز کے مساوی لکڑی فرنیچر، دروازے، پھلوں کی پیٹیوں اور عمارتی ڈھانچوں کی تیاری میں استعمال ہورہی ہے۔

پاکستان میں رقبے کے اعتبار سے جنگلات کا حصہ 11 فیصد ہونا چاہیے لیکن فی الوقت یہ شرح صرف 3 فیصد ہے۔ ٹمبر سیکٹر کے درآمد کنندگان مختلف اقسام کی لکڑیوں کی درآمدات پر ریونیو کی مد میں حکومت کو ماہانہ تقریباً 2 ارب روپے کی ادائیگیاں کرتے ہیں۔

پاکستان میں سافٹ وڈز میں پڑتل اور کیل جرمنی، آسٹریا، کینیڈا، برازیل اور یوکرین سے درآمد ہو رہا ہے جو تعمیرات، پلوں، سڑکوں کی تعمیر اور فرنیچر کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago