ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  کے لیے اراضی کی خریداری کی منظوری دے دی۔

hydropower project

اسلام آباد:  قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی ایکنک کا اجلا س اسلام آباد  یں ہوا ۔ اجلاس  کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  نے کی ۔ ایکنک نے وزارت قانون کو اس سلسلے میں ایک ہفتے میں رائے دینے کی تجویز کر دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

منصوبے کے تحت 2160 میگاواٹ بجلی مانسہرہ سے اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔ منصوبے پر  مجموعی طور پر 90 ارب روپے لاگت آئے گی۔ مشیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے  منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے،ایکنک نے پاور پراجیکٹس کے ٹیرف کے  تعین کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

ایکنک  کے اجلاس میں  خیبر پختون خواہ ٹورازم پروگرام کی منظوری دے دی منصوبے پر 17 ارب سے زائد لاگت آئے گی اس کے علاوہ اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی ایل این جی پاور پلانٹ کے غیر منظور شدہ منصوبوں پر اعتراضات لگا دیے گئے۔

ایکنک نے پمز میں ماں بچے کی صحت مرکز توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی منصوبے پر چار ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top