Categories: Everyday News

اسلام آباد کی چار جامعات دنیا کی ٹاپ 1000میں شامل

پاکستان کی چار جامعات دنیا کی ٹاپ 1000جامعات میں جگہ بنا چکی ھیں، اور چاروں وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹیاں ہیں۔ ان جامعات میں قائد اعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، کومسیٹس یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی بدستور پہلے جبکہ کیمبرج یونیورسٹی ایک درجہ تنزلی سے تیسرے نمبر پر آگیا ھے۔

ویسے تو پاکستان کی کل سات جامعات پہلی 1000میں جگہ بنا سکیں، اسلام آباد کے لیئے ایک اعزاز ہے کہ اسکی چار یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں۔

 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایچ ای سی کو پہلے ہی تعلیم کے بجٹ میں 45%  تک کی کمی کا سامنا ہے جس سے کوئی خاطر خواہ معیار قائم رکھنا مشکل ہوگا۔ ان خدشات کا اظہارایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر بنوری پہلے ہی کر چکے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ تعلیمی بجٹ میں مزید کمی سے پاکستان خطے میں تعلیم پر کم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے ہے۔

اسلام آباد کی چاروں جامعات تعلیمی میعار اور جدیدیت کے حوالے سے تیزی سے ابھر رہی ہیں۔ مناسب انتظام اور بجٹ سے ان کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago