Graana News

ایل ڈی اے کی شاہکام فلائی اوور منصوبے پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

لاہور: لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاوا نے متعلقہ محکموں کو 606 میٹر طویل شاہکام فلائی اوور منصوبے پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاوا نے شاہکام فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو رویہ یہ فلائی اوور 606 میٹر طویل اور تین لینز پر مشتمل ہے۔ جبکہ منصوبے پر 70 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور اس منصوبے سے کینال روڈ ، ملتان روڈ ، ڈیفنس روڑ اور لاہور کے جنوبی حصے میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو جاری رکھنے میں فائدہ ہو گا۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر افرادی قوت بڑھا کر ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وقتی تکلیف پر وہ عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے تحت لیبر کالونی سے شاہکام چوک تک 5.6 کلومیٹر طویل ڈیفنس روڈ کی بحالی اور کینال روڈ کی مرمت کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

ایل ڈی اے کے مطابق شاہکام فلائی اوور کے لئے مجموعی طور پر 62 کنال 2 مرلے اراضی حاصل کی گئی ہے جبکہ شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کے لیے حاصل کردہ اراضی پر کُل لاگت کا تخمینہ 56 کروڑ 96 لاکھ 55 ہزار روپے لگایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کے لیے حاصل کردہ اراضی سے متعلق کینال روڈ پر جانب بھوبتیاں سے موہلنوال اور کینال روڈ پر موضع جلیانہ کے کمرشل ریٹ 45 لاکھ جبکہ رہائشی ریٹ 24 لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے ادائگیاں کی گئی ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں گاڑیوں پر مشتمل ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور ایندھن کی بچت کو ممکن بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہکام اور شیرانوالہ فلائی اوور کی اراضی کے حصول میں بڑی رکاوٹ دور کر دی گئی ہے جبکہ بورڈ آف ریونیو نے شہر کے میگا پراجیکٹس شیرانوالہ فلائی اوور اور شاہکام فلائی اوور کی لینڈ ایکوزیشن کے لئے ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کے متعین شدہ ریٹس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago