چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سے لائف ٹائم ٹیکس کی وصولی

اسلام آباد:   لائف ٹائم ٹوکن کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ  اب چھوٹی گاڑیوں کے مالکان لائف ٹائم انکم ٹیکس بھی ادا کیا کرینگے . ایف بی آر نے یہ فیصلہ صوبوں کی طرف سے ١٠٠٠ سی سی تک کی گاڑیوں پر لائف  ٹوکن  کی وصولی کے بعد کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس قانون کے مطابق، ١٠٠٠ سی سی  تک کی گاڑیوں کے مالکان جہاں ١٨٠٠ روپے ٹوکن ٹیکس اور ٨٠٠ روپے انکم ٹیکس کی مد میں سالانہ ادا کیا کرتے تھے ،  وہ  اب ٢٠٠٠٠٠ روپے ٹوکن اور ١٠٠٠٠ روپے انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیا کرینگے ۔  نان فائلرز کو  ١٠٠٠٠ روپے اضافی ادا کرنے ہونگے۔

موٹر سائیکل مالکان علیحدہ سے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں ١٠٠٠ روپے ادا کرینگے ۔

وو لوگ جنکی مستقل آمدنی نہیں ہے اور ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کر سکتے  بشمول پنشنرز،  وہ   انکم ٹیکس کمشنر کو درخواست دے کر انکم ٹیکس ادائیگی سے استثنا کے وجوہات بتا سکتے ہیں۔

اگر ایک مہینے میں درخواست کا جواب نہیں آیا تو درخواست گزار  خود بخود مستثنیٰ ہو جایگا ۔

ایف بی آر  کی طرف سے انکم ٹیکس کی سلیبز واضح کر دی گئیں ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top