اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے خطے میں سب سے زیادہ وسائل کا حامل ہے اور موجودہ حکومت ان سے مکمل استفادہ کرنے کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام صوبوں میں سیاحتی مقامات کی جیو میپنگ کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت خارجہ کی کوششوں سے بیرونِ ممالک قائم 27 سفارتخانوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی ڈیسک مختص کئے جا چکے ہیں اور 133 کے قریب غیر ملکی سیاحتی کمپنیوں کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کے اجراء کے وقت کو کم کرکے صرف 7-10 دن کر دیا گیا ہے اور اب تک 71 ہزار سے زیادہ غیر ملکی سیاح ای ویزہ کی سہولت سے استفادہ کر چکے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…