لاہور ، راولپنڈی : پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں ١٠ روپے اضافہ کر دیا ہے ۔ اضافے کے بعد نیا کرایہ ٣٠ روپے ہوگا جسے متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد نافذ العمل کیا جایگا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک سال بعد کرایوں میں اضافے کی منظوری دی۔
منظوری کے بعد پنجاب کیبنٹ کمیٹی ونگ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔
اس وقت لاہور میٹرو بس کا روٹ۲۷ کلومیٹر جبکے راولپنڈی میٹرو بس روٹ ۲۳ کلومیٹر ہے۔ دونوں روٹس پر کرایہ فی سواری ٢٠ روپے لیا جاتا ہے۔
صوبائی وزیر براۓ ٹرانسپورٹ اسد گیلانی کا کہنا ہے کے نئے کرایوں کا اطلاق ماس ٹرانزٹ بس اتھارٹی کریگی۔
فی الوقت یہ اضافہ لاہور اور جڑواں شہروں کی میٹرو بس ٹرانسپورٹ کے لئے ہے۔ ملتان میٹرو بس کے کرایوں میں تاحال کوئی اضافہ نہیں ہوا۔