فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر )نے سندھ چیف سیکریٹری کو ہدائت دی ہے کہ کراچی میںکیماڑی ٹاؤن کے علاقے ماڑی پور روڈ اور اس کے اطراف علاقوں میں واقع ایف بی آر کی ، 4,506ایکڑ اراضی کی غیر قانونی مالکانا حیثیت ختم کرکے تمام تجاوزات ختم کی جائیں جس میں ماری پور تھانہ، ٹرک اڈہ، متعدد کالونیا ں اور کچی آبادیاں شامل ہیں۔ایف بی آر نے تحریری حکم نامے کے علاوہ چیف سیکریٹری سندھ سے یکم فردری ،2019 کو ہونے والے اجلاس جس میں پاکستان رینجرز، سندھ پولیس ، سندھ بورڈ آف ریوینیو، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو سمیت سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کی موجودگی کا حوالہ دیا گیا ہے ۔
invest with imarat
Islamabad’s emerging city centre