Graana News

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کے لیے آئندہ دس روز میں لائحہ عمل دے گی

اسلام آباد: غیرملکی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ان کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو درپیش مسائل بالخصوص گوادر فری زون سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی 10 روز میں سفارشات سمیت جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانے  کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر سی پیک کے منصوبے میں کام کرنے والے چینی اہلکاروں کو ویزوں کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ، وزارتِ منصوبہ بندی اور وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔

حکام کی جانب سے بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، ریلوے اور دوسرے منصوبوں میں کمپنیوں کی جانب سے 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ان منصوبوں میں ایک سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے ملک میں ’ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس‘ میں بہتری کے علاوہ روزگار کے 45 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago