بی ایس ریئل اسٹیٹ منیجمنٹ: یو سی پی طلباء کا گرانہ ڈاٹ کام کے لاہور دفتر کا دورہ

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے بی ایس ریئل اسٹیٹ منیجمنٹ کے طلباء کو گرانہ ڈاٹ کام کے لاہور دفتر کا دورہ کروایا گیا۔ 

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق طلباء کو گرانہ ڈاٹ کام کی منیجمنٹ کی جانب سے ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔ 

اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید کا کہنا تھا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ملک میں بڑھتی ہوئی تعمیراتی سرگرمیوں اور ریئل اسٹیٹ بزنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو پیشہ وارانہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ 

یاد رہے کہ یو سی پی کی آفر کردہ بی ایس ریئل اسٹیٹ منیجمنٹ ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباء کے لیے گرانہ ڈاٹ کام نے نوکریوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ 

جو طلباء ریئل اسٹیٹ منیجمنٹ میں بی ایس کریں گے انہیں پاکستان کی پہلی آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس گرانہ ڈاٹ کام میں نوکری دی جائیگی۔ 

گرانہ ڈاٹ کام اور یو سی پی نے مشترکہ تعاون سے حال ہی میں ریئل اسٹیٹ منیجمنٹ میں پاکستان کے پہلے بی ایس ڈگری پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ 

بی ایس ریئل اسٹیٹ مینجمنٹ ڈگری پروگرام تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی ہے جو کہ ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کا مکمل احاطہ کریگا۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago