ٹیکسلا:ڈپٹی کمشنر اٹک نےمنگل کو اربوں روپے لاگت کے منصوبوں کوقاعدے کی خلاف ورزی کی رپورٹس کی بنا پرمنسوخ کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرک کونسل کےکچھ ٹھیکیداروں نے ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان کو شکایات درج کروائی تھی کہ ان منصوبوں میں قاعدے اور میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی
شکایت میں درج کیا گیا تھا کہ جس دن ٹینڈر منظور کیے گئے اس دن ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر موقع پر موجود نہیں تھے اور تمام عمل ان کی غیر موجود گی میں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ہونے والی تحقیقات میں واضح غلطیاں سامنے آئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام ٹینڈر زکو منسوخ کردیا۔