اسلام آباد: چندا ڈی اینڈ پی ایل، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹد اور دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے کوہاٹ میں خام تیل اور گیس دریافت کر لی گئ ہے۔ یہ چندا آئل فیلڈ میں وارگل فارمیشن سے خام تیل اور گیس کی پہلی دریافت ہے۔
مزکورہ فیلڈ میں ممکنہ گیس کے کنویں کو آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹد کے مایہ ناز انجینئرز نے 5440میٹرز تک کھدوایا۔ اس ذخیرے سے تقریبا روزانہ 76بیرل خام تیل اور 0.512ملین سٹینڈرڈ کیوب فیٹ گیس نکلے گی۔
یہ دریافت اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس مقام پر مزید گہرائی میں جانے سے خاطر خواہ ذخائر ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ مزید برآں، اس اضافے سے پاکستان کے ہائڈروکاربن ذخائر میں بھی اضافہ ہو جایئگا۔