Inter-provincial forum for IT sector promotion established

آئی ٹی سیکٹرکےفروغ کے لیئے بین الصوبائی فورم کی تشکیل

اسلام آباد:       وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی ہدایت پر آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیئے بین الصوبائی فورم تشکیل دیدی گئی۔

وزارت آئی ٹی کی طرف سے جاری کیئے گئے پریس ریلیز کے مطابق وفاقی سیکریٹری برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد نے اس بارے میں اہم میٹنگ سوموار کو آئی ٹی منسٹری میں کی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ وفاق اور صوبوں کے مابین خاطر خواہ شراکت داری اور تعاون پیدا کیا جائے۔

میٹنگ کے شرکاء میں تمام صوبوں کی آئی ٹی سیکریٹریز بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اہم نمائندے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ یونیورسل سروس فنڈ، اگنائٹ، پاکستان سافٹ ویئر بورڈ اور این آئی ٹی بی کے ممبران بھی شامل تھے۔

Scroll to Top
Scroll to Top