پاکستان کی پہلی آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس گرانہ ڈاٹ کام کو دبئی کی ریئلٹی 2.0 کانفرنس میں سال 2022 کی بہترین کمپنی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اِس تقریب کا انعقاد گزشتہ ماہ 20 تا 22 مارچ کو انٹرکانٹینینٹل دبئی فیسٹیول سٹی میں کیا گیا جہاں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں گرانہ ڈاٹ کام کی خدمات کو سراہتے ہوئے مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ اِس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر گرانہ ڈاٹ کام کی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے خدمات کا اعتراف اُن کیلئے باعثِ اطمینان ہے۔ اُنہوں نے اس کامیابی کا اصل حقدار اپنی ٹیم کو قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کیلئے نیک نیتی سے کام کے جذبے کو ہمیشہ جاری رکھا جائیگا۔
گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو وسیع تر بناتے ہوئے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر شفاف طرزِ کاروبار کا فروغ کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ ریئلٹی 2.0 کانفرنس میں دنیا بھر کے نمایاں ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز، پراپرٹی مینیجرز اور ماہرین کو مدعو کیا جاتا ہے جہاں اُن کی خدمات کے اعتراف میں متعدد اعزازات سے نوازا جاتا ہے اور تجربات کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔
Swat, famously known as the "Switzerland of Pakistan," is a land of mesmerizing beauty. It is…
Millennials, often referred to as the “financially cautious generation,” are reshaping the investment landscape. Known…
Graanic, Pakistan's premier organic food brand, has officially launched its new restaurant at Mall of…
If you’re looking for a destination that combines breathtaking views, a peaceful ambiance, and unforgettable…
The real estate sector in Pakistan is undergoing significant transformations, and wealth management strategies are…
December 19, 2024— In a significant move, the federal government has announced an increase in…